سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

image

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وزارتوں کی خواہش نہیں ہے۔ اور عوامی مسائل حل نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا مؤقف وفاق کو پہنچایا ہے۔ اور ہم چاہتے ہیں وفاقی حکومت عوامی مسائل کو حل کرے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہم مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم ملک میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

اس سے قبل سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بینکوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔ اور کراچی میں ای وی ٹیکسی کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔

کمپنی کی جانب سے شرجیل میمن کو ماحول دوست ای وی ٹیکسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.