معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیر اعظم

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہے، وقت آئے گا ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہیں گے، 6 ماہ میں ٹیکس ٹارگٹ سب کے سامنے ہے، اگر ہر چیز اچھی ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، ملک میں معاشی طور پر استحکام آیا ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی کمٹمنٹ کو پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی کی روشنیاں ختم ہو گئی تھیں، یہاں اب روشنیاں دوبارہ آ گئی ہیں، کراچی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر ہر چیز اچھی ہے تو ہم احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، معاشی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اڑانِ پاکستان پروگرام سے معاشی ترقی اور سماجی خوش حالی آئے گی، معیشت میں بہتری کے لیے تجربہ کار معاشی ماہرین ہماری رہنمائی کریں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آپ کا وسیع تجربہ ملکی معیشت کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی کے ماہرین تجاویز اور سفارشات دیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، معیشت کی مزید بہتری کے لیے قابلِ عمل سفارشات چاہئیں، پاکستان قیامت تک قائم رہے گا اور ہمیں اسے عظیم بنانا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ محصولات میں اضافہ خوش آئند ہے، پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ نے اربوں ڈالرز کے خزانے دیے ہیں، معیشت کی بہتری میں نجی شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے قبل آج صبح وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچے تھے۔ فیصل بیس پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.