چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صدر مملکت

image

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں آنے والے زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ جبکہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنی چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے علاقے تبت میں آنے والے زلزلے میں کئی افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ تبت کے علاوہ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اسد قیصر

تبت میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ شدید زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے 80 کلومیٹر دور تھا۔ اور زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

نیپال میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم وہاں بھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.