پرائیویٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ جاری

image

سیکرٹری ایجوکیشن نے پرائیوٹ اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وارننگ دے دی اور کہا آج ہر صورت ایکشن پلان جمع کروائیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر تعلیمی اداروں میں بسوں کے انتظام کے معاملے پر سیکرٹری ایجوکیشن خالدنذیر وٹو نے پرائیوٹ اسکولز سےایکشن پلان طلب کرلیا۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے ایکشن پلان پر اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنےکی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہدایت نامےپر عمل نہ کرنیوالےاسکولوں کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

سیکرٹری ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز آج ہر صورت ایکشن پلان جمع کروائیں، طلباکی مجموعی تعداداوربسوں کی لسٹ بھی فراہم کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ معاملے پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، عدالتی احکامات پورا کرنےکیلئےاقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں پرائیویٹ اسکولوں کو طلبا کے لیے بسوں کا انتظام کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جو اسکول عمل نہیں کرے گا اس کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے، سرکاری وکیل نے بتایا وزیراعلیٰ کو پرائیویٹ اسکولز رولز میں ترمیم کی سمری بھجوا دی گئی ، رولز میں ترمیم کرکے اسکول بس لازمی قرار دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.