غیرقانونی طور پر کسی غیرملکی کو پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی: وزیرداخلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہاہے کہ غیرقانونی طورپرکسی غیرملکی کو پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کےفروغ کےلیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کسی بھی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.