وی پی این کا استعمال انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی کی وجہ ہے، پی ٹی اے رپورٹ

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست وری کی وجہ وی پی این کے استعمال کو قرار دے دیا۔

پی ٹی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وی پی این نے ملک میں انٹرنیٹ کی مزید سست روی میں کردار ادا کیا، وی پی این ٹریفک کی وجہ سے بینڈ وڈتھ میں میں غیر ملکی زرمبادلہ کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے طمابق وی پی اینز کے استعمال سے ہر میگا بائٹ پر ایک ڈالر خرچ آتا ہے۔

وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ملک میں وی پی این کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ہے، مقامی سی ڈی اینز (کنٹنٹ ڈیلیوری نیٹ ورکس) کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے جو مقامی سطح پر انٹرنیٹ کو سست کردیتا ہے۔

پی ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیٹ کی سست روی سے نمٹنے کے لیے ملک میں زیرسمندر کیبلز کی گنجائش بڑھائی جائے اور مقامی لوڈنگ سسٹم کو بہتر کیا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.