حکومت سے پوچھے بغیر عمران خان کو ملک سے باہر جانیکی پیشکش کی گئی ، صاحبزادہ حامد رضا

image

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو حکومت سے پوچھے بغیر 3 سال کے لئے ملک سے باہر جانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں حامد رضا نے کہا کہ خواہش کے باوجود حکومت بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ یا زمان پارک منتقلی کی پیشکش نہیں کر سکی، حکومت چاہتی تھی وہ پیشکش کرے لیکن ان سے پوچھا بھی نہیں گیا، حکومت سے پوچھے بغیر کہیں اور سے پیشکش بھیجی گئی۔

حکومت سے عمران خان کی رہائی ، گھر پر نظر بندی یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی ، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کو 3 سال کیلئے ملک سے باہر جانے کا کہا گیا تھا ، اس پیشکش کا بھی حکومت کو علم نہیں تھا۔

مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مطالبات لکھ کر دینے کی حکومتی ضد بچگانہ ہے ، ہماری طرف سے کوئی بچگانہ بات نہیں کی جا رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.