نئے مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا

image

نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا جس کے مطابق بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ سے بجٹ اہداف اور دستاویزات کی منظوری لی جائے گی۔

بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی یہ منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے بلایا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا

کابینہ کیلئے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.