ساڑھے چار سال بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پہلی پرواز آج  

image
تقریبا ساڑھے چار سال بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پہلی پرواز آج جمعہ کو 12 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اسلام آباد سے پیرس جانے والی اور پیرس سے واپس آنے قومی ایئرلائن کی پرواز کی کلب کلاس کی 35 نشستوں سمیت تمام 329 نشستیں فروخت ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پیرس سے واپسی کی پروازکی بھی تمام نشستیں بک چکی ہیں۔

قومی ایرلائن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد پیرس روٹ پر اگلی تین دوطرفہ پروازوں کے تمام ٹکٹ مکمل طور پر فروخت ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کوڈ شئیرنگ معاہدے  کے تحت قومی ایئرلائن کے مسافروں کو اب ایرفرانس پیرس سے آگے برطانیہ اور یورپ کے 21 شہروں تک لے جائے گی۔

ان پروازوں کے ٹکٹ قومی ایرلائن ہی جاری کرے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ’یورپ سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے، جو اس کامیاب آغاز سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.