کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہومذاکرات ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

image

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدراور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔

ہم نیوز کا پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدارمیں اورایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔

کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرلیتے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ پہلے توان کا بیانیہ تھا کہ ہم آپ سے بات نہیں کریں گے، اسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لے کر ہی مذاکرات میں کسی نتیجے پر پہنچیں گے، حکومت کے درمیان اسٹیبشلمنٹ کا آئینی رشتہ رہتا ہے وہ ان کا بھی تھا۔

ان کی بات ہماری سمجھ میں آئی تو ضروراس پرعملدرآمد کریں گے، ہم بھی کہیں گے ملکی معیشت کی بہتری کیلئے جو محنت کی آپ بھی اس پر نظر کرم کریں، مذاکراتی کمیٹی کے لوگ بانی پی ٹی آئی سے روز مل رہے ہیں۔

ملک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، وزارت آئی ٹی

انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کسی کی بھی ایمرجنسی ہو سکتی ہے اور کسی کو بھی باہر جانا پڑ سکتا ہے، اس طرح کی تنقید اور بیان بازی نہیں ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرنی چاہئے، اس پر ہمارا بھی مؤقف ہو سکتا ہے کہ ہے ان میں سے کون سیاسی قیدی ہے اورکون نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.