خیبرپختونخوا حکومت کا ٹورازم پولیس کو مستقل کرنے کا اعلان

image

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹورازم پولیس کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، جس میں ٹورازم پولیس اہلکاروں کی تنخواہ 36 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،قومی کرکٹراحسان اللہ

وزیر اعلیٰ نے محکمہ سیاحت کو مزید سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی، انہوں نے کہا بجٹ میں 4 نئے سیاحتی مقامات کو ڈیویلپ کرنے کے منصوبے شامل کیے جائیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں ڈیڑھ کروڑ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا،سیاحت کا شعبہ ترجیحی شعبوں میں شامل ہے،روزگار اور سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,400 روپے کی کمی

اجلاس میں فورم کی آؤٹ سورسنگ و انویسٹمنٹ اور کلچر کمیٹیوں کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.