پنجاب حکومت کی اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر موجود ہونے کی تصدیق

image

پنجاب حکومت نے اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سونے کے ذخائر نکالنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کو کل سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، سونے کے ذخائر کی تصدیق کرنے میں پنجاب حکومت کو ایک سال لگا۔

سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی۔

یاد رہے کہ سابق نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.