ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں

موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برفباری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت کا 8فروری کو تعمیر اور ترقی کادن منانے کا اعلان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور چاغی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلا ع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، ا وکاڑہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.