علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت برہم

image

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں اسلحہ برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے وضاحت طلب کر لی۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: عدلیہ سے درخواست ہے ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کرے، وفاقی وزیر قانون

عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر تاریخ پر آپ استثنیٰ کی درخواست دیتے ہیں۔ اور علی امین گنڈاپور کو ہر تاریخ پر پیش نہیں کرتے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کریں۔

سیشن کورٹ نے جج نے ریمارکس دیئے کہ استثنیٰ کی درخواستیں دے کر عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ جبکہ متعدد بار وارنٹ جاری ہوئے لیکن تعمیلی رپورٹ جمع نہیں کروائی جا رہی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.