اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
بانی رہنما پی ٹی آئی اکبرایس بابرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیلے بہانے کرکے فارن فنڈنگ کیس میں یہ لوگ 8سال لگاچکے ہیں،ان لوگوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے گوش گزارکیاہے کہ پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ارب سے زائدکی رقم پی ٹی آئی کیسز کیلئے وکیلوں میں بندر بانٹ کی گئی۔
انٹرا پارٹی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 11 فروری تک مہلت دے دی
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کیس کے فیصلے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمدکیاجائے،190ملین پاؤنڈکیس کے فیصلے نے پی ٹی آئی والوں کی قلعی کھول دی ہے،انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولہ پی ٹی آئی پر قابض ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوعوام کی خدمت کیلئے بنایاتھا تاجروں اور مفاد پرست ٹولوں کیلئے نہیں، تحریک انصاف کے کارکن اپنی مرضی سے قیادت کا انتخاب نہیں کر سکتے۔