سابق اداکارہ ثناء خان کے گھر 6 جنوری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
جس کے بعد انہوں نے اب اپنے بیٹے کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔
ثناء خان نے اپنے دوسرے بیٹے کا نام بھی مولانا طارق جمیل کی نسبت سید حسن جمیل رکھا ہے۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء خان نے پہلے ایک اینیمٹڈ ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کا نام لکھا تھا اور اب اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کر دیں۔
جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، "اے اللّٰہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اس کی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر"۔
سوشل میڈیا پر ثناء خان کے بیٹے کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔