نیسلے نے کبیر والا فیکٹری میں بائیو ماس بوائلر پلانٹ کاافتتاح کردیا..

image

نیسلے نے کبیر والا فیکٹری میں بائیو ماس بوائلر پلانٹ کاافتتاح کردیا، یہ افتتاح قابل تجدید توانائی میں2 بلین روپے کی سرمایہ کاری کا حصہ ہے

ایشیا، اوشنیا اور افریقہ کے لئے نیسلے کے ٹیکنیکل ہیڈ کرسٹین شمڈ نے ملتان کے قریب کبیر والامیں بائیو ماس بوائلرپلانٹ کا افتتاح کیا

جدید ترین پلانٹ فی گھنٹہ 20ٹن بھاپ پیدا کرے گا جس سے سالانہ 10500ٹن کاربن اخراج میں کمی اور تقریباً 6ملین این ایم3قدرتی گیس اور 29ٹن بھاری فرنس آئل کی بچت ہوگی

ملتان: نیسلے نے قابل تجدید توانائی کے پاکستان کے وژن کے لئے اپنے عزم کے تحت کبیر والا فیکٹری میں بائیو ماس بوائلر پلانٹ کاافتتاح کیا ۔یہ افتتاح نیسلے کی قابل تجدید توانائی اور پائیدا اقدامات میں2 بلین روپے کی سرمایہ کاری اور 2050 تک نیٹ زیرو کے عزم اورپاکستان کی حکومت کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عہد کے مطابق گرین ہائوس اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے

پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایشیا، اوشنیا اور افریقہ کے لئے نیسلے کے ٹیکنیکل ہیڈ کرسٹین شمڈ نے کہا'' پاکستان میں نیسلے کی سرمایہ کاری ملک کی صلاحیت پر اعتماد کی علامت ہے۔ یہ بائیوماس بوائلر ماحولیاتی پائیداری اور پاکستان کے عوام کے لیے ہماریکریٹنگ شیئرڈ ویلو فلاسفی سے وابستگی کا عکاس ہے۔ ہم ایک صاف ماحول اور پائیدار مستقبل کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔"

یہ بائیو ماس بوائلر پاکستانی حکومت کی2030 تک 60 فیصد تک قابل تجدید توانائی کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔بوائلر سے سالانہ 10500 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو 2300 گاڑیوں کے اخراج کے برابر ہے اور گرین ہائوس اخراج میں 20 فیصد کمی کا باعث بنے گا۔ پلانٹ سالانہ 80,000 ٹن بھاپ پیدا کرے گا، جو فیکٹری کی کل تھرمل توانائی کی ضروریات کا 85 فیصد پورا کرے گا۔

نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا'' ہم قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعہ ملک کے مستقبل کیلئے ہماری ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔''

نیسلے پاکستان کی اس تبدیلی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا''ہم نے 2023 اور 2024 میں کبیر والا اور شیخوپورہ میں بالترتیب 2.5 میگاواٹ اور 2.6 میگاواٹ کے دو سولر پاور پلانٹس کے افتتاح کے بعد قابل تجدید توانائی کے استعمال کو پہلے ہی تیز کر دیا ہے ۔آج کا یہ افتتاح ہماری جامع حکمت عملی کا ایک اور سنگ میل ہے۔'' نیسلے پاکستان کے 2بلین روپے کے سرمایہ کاری منصوبے میں دو بڑے سولر پاورپلانٹس ، دو بائیو ماس بوائلرز اوردیگر مینوفیکچرنگ سائٹس پر سولر پاور پلانٹس شامل ہیں۔نیسلے نے اپنے 2018 کے مقابلے میں 2025 تک 20فیصد ، 2030 تک 50فیصد اور 2050 تک کاربن نیوٹرل ہونے کا ہدف مقرر کیا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز)13 اور 15 سے ہم آہنگ ہے۔

نیسلے گزشتہ 35سال سے پاکستان میں کاروبارکررہاہے اور 2030تک اپنی برآمدات کو 50 ملین امریکی ڈالر تک بڑھاکر پاکستان کی معیشت کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔۔ نیسلے نے مقامی صعنت کو مزید فروغ دیتے ہوئے 2024میں اپنا 90فیصد خام مال اور پیکیجنگ میٹریلز مقامی سطح سے حاصل کیا ہے۔نیسلے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، پاکستان بزنس کونسل اور سوئس بزنس کونسل کا فعال رکن ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ:

محمد راحت حسین

کارپوریٹ مینجر پبلک افیئرز اینڈ میڈیا ریلیشنز

[email protected]


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.