آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، پانچ مقابلوں میں سے پاکستان نے تین جیت رکھے ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کا اہم ترین اور بڑامقابلہ 23 فروری 2025ء کو پاک بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ چھٹا مقابلہ ہو گا۔
چیمپیئنز ٹرافی، شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی کر دی
دنیائے کرکٹ کے شائقین کی پاک بھارت میچ میں دلچسپی کا اندازہ آپ لگا سکتے ہیں کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ ایک گھنٹے کے اندر ہی فروخت ہو گئے۔
چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں پانچ مرتبہ آمنا سامنا ہوا جس میں پاکستان تین میں فاتح رہا جبکہ بھارت کے حصے میں دو کامیابیاں آئیں۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا پہلا مقابلہ 2004 میں ہوا، 19 ستمبر کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے بھارت کو تین وکٹو ں سے ہرایا۔
دوسرا میچ 26 ستمبر 2009ء میں کھیلا گیا، اس میچ میں ٹیم کی قیادت یونس خان کر رہے تھے، شعیب ملک کی شاندار سنچری نے پاکستان فتح میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دی۔
سہ فریقی سیریز، جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی
دونوں حریفوں کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی کا تیسرا مقابلہ 2013ء میں ہوا، پندرہ جون کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا۔ اسی گراؤنڈ میں 2017ء میں گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 124 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔
دونوں ٹیمیں 2017ء میں ہی فائنل میں پھر آمنے سامنے ہوئیں، 18 جون اوول میں کھیلا گیا فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 180 سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ اس طرح اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔