29 سال بعد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز۔۔ کراچی کیلئے کیا ٹریفک پلان جاری ہوگیا؟

image

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے شاندار میچز کا آغاز ہو چکا ہے! آج، 21 فروری اور یکم مارچ کو ہونے والے مقابلوں کے لیے ایک خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

میچز کے دوران، سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا، اور شائقین کرکٹ کے لیے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔

کار ساز سے آنے والے شائقین فلائی اوور کے نیچے سے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ تک پہنچیں گے۔ جبکہ ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ، نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر تک جا سکے گی، اور پیپلز چورنگی سے آنے والی ٹریفک یونیورسٹی روڈ پر موڑ لے گی۔

یاد رہے، اسٹیڈیم کے ارد گرد کچھ راستے جیسے ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، تو بہتر ہے کہ آپ پہلے سے منصوبہ بندی کر کے نکلیں!

ڈی آئی جی ٹریفک نے ایک اہم درخواست کی ہے کہ شائقین اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سڑک یا سروس روڈ پر پارک نہ کریں، بلکہ مختص پارکنگ ایریاز کا ہی استعمال کریں۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تو تیار ہو جائیں! جیوسوپر پر براہ راست میچز کا لطف اٹھائیں اور اس عالمی ایونٹ کا حصہ بنیں!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.