افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری کے نتیجے میں 29 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے دو صوبوں میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغربی صوبہ فراہ میں ژالہ باری کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔
افغانستان میں بارشوں سے ہلاکتیں 70 ہو گئیں ، 2600 گھروں کو نقصان
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 2 خاندانوں کے افراد تھے جو سیر و تفریح کے لیے گئے تھے ، جنوبی قندھار میں مختلف مقامات پر شدید بارش کے باعث 8 افراد لقمہ اجل بنے ، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ قندھار میں کپڑے دھونے میں مصروف 4 خواتین سیلابی پانی میں بہہ گئیں جس میں صرف ایک خاتون زندہ بچ سکی جبکہ ایک بچہ بھی ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔