دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل دبئی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 4 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب اوپر کوپر کونولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوپر کونولی کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ انداز اپنا لیا۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ خشک لگ رہی ہے اور ہماری ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم بیٹنگ یا باؤلنگ دونوں کے لیے تیار تھے۔ اور ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ وقت کے ساتھ پچ اپنی نیچر کو تبدیل کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو کم رنز پر روکنے کی کوشش کریں گے۔
بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 151 ایک روزہ میچز کھلیے گئے ہیں۔ جن میں سے 84 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 57 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں 4 بار مد مقابل آئیں۔ بھارت نے 2 اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا۔ آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا۔ اور دونوں ٹیموں نے چار، چار میچز جیتے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری نے رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑ دیا
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 5 مارچ کو مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔