عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطاری میں کچھ نہیں دیا جا رہا ، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطاری میں کچھ نہیں دیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ نہار منہ روزہ رکھ رہے ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی رمضان میں کارکنوں کو اذیت دینا ہے، ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس نے ہمیں سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، جعلی حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے ، عدالت کو توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.