ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، مفتاح اسماعیل

image

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ساڑھے دس کروڑ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں۔

عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی غریب ہوتے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اشیا مہنگی ہیں اور تنخواہیں بڑھ نہیں رہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دس کروڑ پچاس لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے ہیں، پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں یہ کس بات کی خوشی منانے کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام چلتا رہے، اصلاحات بارے حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، ہر چیز پر حکومت نے ٹیکس بڑھا دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.