اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

image

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین، مچھر کالونی میں گھر سے 132 کلوچرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔

لاہور، درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب7 اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

دوسری کارروائی میں گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2.4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد  جبکہ تیسری کارروائی میں کار سے 8 کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

سیالکوٹ موٹرسائیکل سوارملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد، سکھر میں اسپتال کے قریب کار سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار،موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی،

مختلف کارروائیوں میں 15 ملزمان گرفتار کرکے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.