ببرک، وینا کے گھر میں رہتے ہیں؟ اداکار ببرک شاہ کے وینا ملک سے شادی اور پراپرٹی سے جڑے حیران کن انکشافات

image

پاکستانی فلم و ٹی وی کے معروف اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں سن ٹی وی کے مقبول ٹاک شو جگ بیتی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔ خاص طور پر اُنہوں نے اداکارہ وینا ملک کے ساتھ اپنے پرانے رشتے اور ایک مشترکہ پراپرٹی سے متعلق قیاس آرائیوں کا حقیقت پر مبنی جواب دیا۔

ببرک شاہ نے بتایا، میری اور وینا کی شادی نہیں ہو سکی، کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرنے لگی تھیں، اور میرا بھی کسی اور سے تعلق بن گیا تھا۔ اُس وقت ہم نے ایک گھر مشترکہ طور پر خریدنے کا فیصلہ کیا تھا، جیسا کہ محمد علی اور زیبا جی کا ’علی زیب ہاؤس‘ تھا، مگر قسمت کو کچھ اور منظور تھا۔

اداکار نے مزید کہا، لوگ سمجھتے ہیں وینا نے مجھے وہ گھر تحفے میں دیا، لیکن ایسا نہیں ہے۔ وہ پراپرٹی آج بھی اُن کے نام پر ہے۔ ہم نے ساتھ مل کر گھر خرید کر تعمیر کا آغاز کیا تھا، مگر رستے جدا ہو گئے۔ بعد ازاں میں نے برسوں میں آہستہ آہستہ اُس گھر کو مکمل کیا۔

ببرک کی اس صاف گوئی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک سچا اور کھرا انسان ہے جس نے نہ صرف سچ بولا بلکہ کبھی دعویٰ بھی نہیں کیا کہ وہ گھر اُس کا ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، یہی ہوتے ہیں اصل مرد، جو نہ خود غرض ہوتے ہیں اور نہ جھوٹ بولتے ہیں۔

دوسری جانب، وینا ملک کے کردار کو بھی مداحوں نے سراہا کہ انہوں نے آج تک کبھی وہ گھر واپس لینے کی بات نہیں کی۔ یہ مثال بن گئی ہے محبت، عزت اور خلوص کی، جہاں تعلق ختم ہونے کے باوجود دونوں نے ایک دوسرے کا مان رکھا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.