ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔۔ نادیہ افگن کا فیروز خان پر کڑا وار ! تنقید میں ساری حدیں بھلا دیں

image

"فیرزو خان کبھی کسی کردار میں نہیں ڈھلتا، وہ ہمیشہ خود ہی رہتا ہے"

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں فیروز خان کی اداکاری پر وہ بات کہہ دی جس پر انڈسٹری برسوں سے سرگوشیاں کرتی رہی ہے۔ "میں نے ان کے ساتھ کام تو کبھی نہیں کیا، لیکن سنا ہے کہ ان کے ساتھ اداکاراؤں کا کام کرنا آسان نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ خود کو برتر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں"، نادیہ افگن نے بےباکی سے کہا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، انہوں نے فیروز خان کی اداکاری پر بھی خاصی سخت رائے دی۔ ان کا کہنا تھا، "وہ جو بھی کردار کرتا ہے، اصل میں وہ کردار نہیں بلکہ خود فیرزو ہوتا ہے، ہر بار ایک ہی چہرہ، ایک جیسا انداز، ایک جیسا مزاج، جیسے اداکاری نہیں بلکہ اپنا آئینہ دکھا رہا ہو۔"

ان کا یہ تجزیہ ڈرامہ ہمراز میں فیروز خان کی حالیہ پرفارمنس کے حوالے سے تھا، جس میں وہ حسبِ روایت روایتی بگڑیل امیرزادے کے روپ میں نظر آتے ہیں۔ نادیہ افگن کے مطابق، فیروز کا ہر کردار ان کی شخصیت کی ہی ایک جھلک ہوتا ہے، جو ان کی اداکاری کی محدودیت کو ظاہر کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کے تبصرے نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کچھ صارفین نے نادیہ افگن کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان اب خود کو دہرا رہے ہیں، جبکہ دوسرے حلقے نے ان کی تنقید کو ذاتی حملہ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "اگر نادیہ نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو کسی کے رویے پر بات کرنا مناسب نہیں"، جبکہ ایک اور رائے تھی کہ "ان کی تنقید صرف کرداروں کی نوعیت پر ہونی چاہیے تھی، ذاتی کردار کشی پر نہیں۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.