’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

image

اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسے لگائے اور ان کی اب تک یہ مہنگی ترین فلم ہے۔

ہمایوں سعید نے گزشتہ ہفتے فلم کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ فلم کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔ اب انہوں نے ایک بار پھر فلم کے بجٹ اور اس کی ممکنہ کمائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ فلم کی ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔

ماہرہ خان کے ہمراہ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری اور مستقبل میں فلمیں بنانے سے متعلق بھی بات کی۔ پروگرام کے دوران اداکار نے بتایا کہ اب حکومت پاکستان نے فلم سازوں کو معاونت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چھوٹے فلم سازوں کو مالی سمیت دیگر معاملات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی معاونت نہیں ملی لیکن امید ہے کہ اگلی فلم بنانے تک انہیں بھی حکومت کی جانب سے مدد ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بار انہوں نے دو سال بعد فلم بنائی ہے لیکن اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہر سال کم سے کم ایک فلم ضرور بنائیں گے۔

ہمایوں سعید نے ساتھ ہی کہا کہ اگر انہوں نے سال میں دو فلمیں بنائیں تو ایک فلم میں دوسرے اداکار کو کاسٹ کریں گے، ایک میں خود ہیرو آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہوں نے سال مین ایک ہی فلم بنائی تو اس کے ہیرو بھی خود ہی ہوں گے۔

فلم کی ممکنہ کمائی اور بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ’لو گُرُو‘ ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لگی۔ ان کے مطابق فلم کی زیادہ تر شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی ہے، جس وجہ سے اس کا بجٹ زیادہ ہوا، تاہم انہیں پوری امید ہے کہ فلم ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام فلموں نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کی، وہ جتنا سوچتے ہیں، اس سے زیادہ فلم کماتی ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں کم سینما ہونے کے باوجود ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے 70 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی اور اب ’لو گُرُو‘ اس سے زیادہ کمائی کرے گی۔

انہوں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ فلم نے انتہائی شاندار ڈھائی سو کروڑ روپے تک کی کمائی کی جو کہ بے مثال کمائی ہے۔ ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمی شائقین کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ پاکستانی لوگ ایک ہی فلم بار بار بھی دیکھتے ہیں، جس وجہ سے ملکی فلموں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.