نیٹ فلکس شو ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

image

ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے مقبول سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا جو اس بار مزید سنسنی خیز اور دلچسپ کہانیوں سے بھرپور ہے۔

’اسکوئڈ گیم 3‘ کے ٹریلر میں توجہ کا مرکز پلیئر 456 (Seong Gi-hun) ہیں جو اب بھی اپنے قریبی دوست جنگ بے کے قاتلوں سے نمٹ رہے ہیں۔

وہ چیختے ہوئے فرنٹ مین سے کہتے ہیں کہ ’تم نے مجھے زندہ کیوں رکھا ہے؟‘ تو سامنے سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’پلیئر 456، کیا آپ کو اب بھی لوگوں پر یقین ہے؟‘

ٹریلر میں کہا گیا کہ ’ہر گیم کا اختتام ہوتا ہے‘ جو اس امکان کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ایک جان بچانے کا گرینڈ فائنل ہوگا۔ مشہور گیم ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ کے ساتھ ڈراؤنی گڑیا دوبارہ نمودار ہوئی ہے۔

اس میں سیزن 1 سے پرانے ٹگ آف وار گیم کی واپسی کو بھی دکھاتا گیا ہے تاہم جو چیز واقعی خوفزہ کرتی ہے وہ بچوں کے کمرے میں وحشیانہ شو ڈاؤن ہے۔

فرنٹ مین سے بات کرنے کیلیے گی ہن کو آمنے سامنے آتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

سیزن 2 کے اختتام پر جنگ بے کی موت کو گی ہن نے فرنٹ مین کے خلاف کھلاڑیوں کے ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن نیا سیزن مزید راز افشا کرے گا۔

سیزن 3 کا پریمیئر نیٹ فلکس پر 27 جون 2025 کو ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.