ٹک ٹاکرقتل کیس، ثنا یوسف کا قاتل پولیس نے فیصل آباد سے دھرلیا

image

معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ ملزم کا کا فیصل آباد فرار ہو گیا تھا، پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا، ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری طرف ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں درج کیا گیا ہے۔ یادرہے ثنا یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.