عریقہ حق کا صبا قمر سے متعلق بڑا بیان

image

عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین فالوورز ہیں۔

اس کے علاوہ عریقہ حق مشہور سنگر عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

حال ہی میں عریقہ حق نے دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران مختلف موضوعات پر بات کی دوران گفتگو عریقہ حق نے ڈپریشن میں مبتلاہونے کا اعتراف بھی کیا۔

انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق کا کہنا تھا کہ ’ ڈپریشن کے وقت مجھے میری فیملی کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل تھا لیکن بہت سے اداکاروں نے بھی ڈپریشن سے نجات دلانے میں میری مدد کی ‘ ۔

دوران گفتگو عریقہ حق نے سینئر اداکا صبا قمر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ خاص طور پر اداکارہ صبا قمر نے میری مدد کی۔

صبا قمر نے میرا نمبر گلوکار عاصم اظہر سے لیا تھا اور مجھ سے کال پر بات کی اور مجھے کچھ ٹپس دیتے ہوئے پرسکون رہنے کا طریقہ بتایا‘۔

عریقہ حق کا کہنا تھا کہ صبا قمر کی بات پر عمل کرتے ہوئے مجھے ڈپریشن سے نجات میں بہت مدد ملی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.