مداحوں کی ہانیہ عامر کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد

image

شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے حج کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

ہانیہ عامر پاکستان کی معروف اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ سے زائد ہے۔

وہ کئی مشہور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس مقدس سفر کے دوران منیٰ سے تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں وہ عبایا میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، جب کہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں کو ”چاند مبارک“ کا پیغام دیا۔

آج عید کے دن ہانیہ عامر کی جانب سے عبائیہ میں لی گئی تصاویر میں مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی گئی ہے، جس پر شوبز سے وابستہ متعدد شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد انہیں حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کررہے ہں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.