Latest 30 poetries by featured poets
کرتی ہوں پیار آج بھی خوشبو،کلی سے میں اس تتلیوں کے دیس سے ، آوارگی سے میں
کرتی ہوں پیار آج بھی خوشبو،کلی سے میں
ہجرت کا میرے دوستو سوچا نہیں کبھی
بس مطمئن ہوں درد کی اپنی گلی سے میں
سچائی کو جو موت کی تسلیم کر لیا
تب سے ہی دور دور رہی زندگی سے میں
ہر شعر ہے یہ دوستو پیغامِ زندگی
کہتی ہوں دل کی بات بھی تو شاعری سے میں
کیسے گلہ کروں بھلا اپنے نصیب سے
منزل سے آج دور ہوں اپنی کمی سے میں
یہ عشق کا غبار ہے چہرے پہ جم چکا
کیسے قدم ہٹاؤں رہِ عاشقی سے میں
وہ ہے حصارِ ذات میں محصور اس لئے
وشمہ کروں گی بات ابھی سادگی سے میں وشمہ خان وشمہ
کرتی ہوں پیار آج بھی خوشبو،کلی سے میں
ہجرت کا میرے دوستو سوچا نہیں کبھی
بس مطمئن ہوں درد کی اپنی گلی سے میں
سچائی کو جو موت کی تسلیم کر لیا
تب سے ہی دور دور رہی زندگی سے میں
ہر شعر ہے یہ دوستو پیغامِ زندگی
کہتی ہوں دل کی بات بھی تو شاعری سے میں
کیسے گلہ کروں بھلا اپنے نصیب سے
منزل سے آج دور ہوں اپنی کمی سے میں
یہ عشق کا غبار ہے چہرے پہ جم چکا
کیسے قدم ہٹاؤں رہِ عاشقی سے میں
وہ ہے حصارِ ذات میں محصور اس لئے
وشمہ کروں گی بات ابھی سادگی سے میں وشمہ خان وشمہ
من سے ہے اقرار روح تم ہو میرا پیار روح
من سے ہے اقرار روح
تم ہو ساگر ، یار روح
مجھ کو لگا دو پار روح
تم کشتی ، تم ہی پتوار
تم ہی کھیون ہار روح
جیون تو ہے دکھ کی دھوپ
تم ہو شجر چھتنار روح
میرے اور تمہارے بیچ
کوئی نہیں دیوار روح
تم بندیا ، تم کاجل ہو
تم ہو روپ سنگھار روح
آنکھیں ہر پل مانگے ہیں
تیرا ہی دیدار روح
میرے من کے باغ میں ہے
تیری ہی مہکار روح
تیری راہ میں مٹنا ہے
کچھ بھی کہے سنسار روح
صرف تمہاری ہےوشمہ
رکھنا تم اعتبار روح وشمہ خان وشمہ
من سے ہے اقرار روح
تم ہو ساگر ، یار روح
مجھ کو لگا دو پار روح
تم کشتی ، تم ہی پتوار
تم ہی کھیون ہار روح
جیون تو ہے دکھ کی دھوپ
تم ہو شجر چھتنار روح
میرے اور تمہارے بیچ
کوئی نہیں دیوار روح
تم بندیا ، تم کاجل ہو
تم ہو روپ سنگھار روح
آنکھیں ہر پل مانگے ہیں
تیرا ہی دیدار روح
میرے من کے باغ میں ہے
تیری ہی مہکار روح
تیری راہ میں مٹنا ہے
کچھ بھی کہے سنسار روح
صرف تمہاری ہےوشمہ
رکھنا تم اعتبار روح وشمہ خان وشمہ