سوتیلے بھائی بہنوں کے ساتھ اچھی دوستی اور ۔۔ یشما گل نے پہلی بار اپنے والد کی 2 شادیوں اور بہن بھائیوں کے بارے میں بتا دیا

image

مشہور اداکارہ یشما گل کو ہر کوئی انکے منفی اور رونے والے کرداروں کے ساتھ ساتھ بہترین ماڈلنگ کی وجہ سے جانتا ہے۔ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے یشما گل نے بتایا کہ:

"میری فیملی بڑی ہے، میرے والد نے دو شادیاں کی تھیں۔ 2 سال قبل میری بڑی ماما کا انتقال ہوگیا تھا لیکن انکے اور میری والدہ کے تعلقات بہت اچھے تھے وہ بہت دوستانہ مزاج تھیں۔"

اداکارہ نے یہ بھی بتای اکہ بڑی ماما کے بچے شادی شدہ ہیں اور میری میرے سوتیلے بھائی بہنوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے سب کے ساتھ ملنا جلنا ہے۔

سب کی شادیاں ہوگئی ہیں اور سب اپنے گھروں میں رہتے ہیں جبکہ میں اپنی والدہ کے ساتھ لاہور میں رہتی ہوں۔

البتہ پرانے شوز میں یشما گھر کے حالات سے متعلق ڈپریشن کے مرض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ظاہر کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ، ان کے خاندانی حالات نے ڈپریشن میں بڑا کردار ادا کیا، کیونکہ ان کے والد کے دو گھر تھے اور وہ دو شادیاں کر چکے تھے۔ ان کے والد بہت انصاف پسند انسان ہیں اور ہمیشہ دونوں گھروں کو متوازن رکھتے ہیں، لیکن بچپن میں جب آپ ان حالات کے بارے میں فلمیں دیکھتے ہیں یا گھر میں کچھ بحث سنتے ہیں تو آپ انہیں مختلف انداز میں لیتے ہیں۔

جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کا بڑا بھائی بھی بہت سخت تھا اور ان تمام چیزوں نے مل کر ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہیں حقیقی دنیا سے دور خیالی دنیا میں رہنے کی بیماری بھی ہو گئی تھی اور وہ اس کی وجہ سے گاڑی چلانے سے ڈرتی تھی۔ یہ اس ڈپریشن کی وجہ سے ہوا، جس کا انہیں سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے خود کو بہتر ہونے کے لئے علاج کرایا۔ کس طرح دل ٹوٹنے نے انہیں بدل دیا اور اس سے انہوں نے کیا سیکھا۔

You May Also Like :
مزید