پورے ڈرامے میں ایک ہی اوور ایکٹر ہے۔۔ مایا خان کی اداکاری دیکھ کر لوگوں کی ہنسی نکل گئی

image

ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' میں سدرہ کا کردار ادا کرنے والی مایا خان کو حالیہ اقساط میں ناظرین نے تنقید کا نشانہ بنایا، اور سوشل میڈیا پر انہیں "اوور ایکٹنگ" کا طعنہ ملا۔

پاکستانی ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم'، جسے فرحت اشتیاق نے لکھا اور فہد مصطفیٰ نے پروڈیوس کیا، آج کل مقبولیت کے بامِ عروج پر ہے۔ مڈل کلاس خاندان اور شادی شدہ بیٹوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی کہانی نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا، اور فہد مصطفیٰ سمیت ہانیہ عامر، عماد عرفانی، نعیمہ بٹ اور مایا خان جیسے فنکاروں کی اداکاری نے ڈرامے کو چار چاند لگا دیے۔

فہد مصطفیٰ، جو دس سال بعد ٹی وی انڈسٹری میں واپس آئے ہیں، مصطفیٰ کے کردار میں نظر آئے، جبکہ ان کی اہلیہ شرجینا کا کردار ہانیہ عامر نے بخوبی نبھایا۔ دونوں کرداروں کی زندگی کی جدوجہد کو ناظرین نے سراہا، لیکن ایک اور کردار جس نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، وہ مایا خان کی جانب سے نبھایا گیا سدرہ کا کردار ہے۔

سدرہ، جو مصطفیٰ اور عدیل کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں، ایک شادی شدہ خاتون ہیں جو اپنے والدین کے گھر اور بھائیوں کے معاملات میں ہمیشہ شامل رہتی ہیں۔ اگرچہ ان کا کردار ایک اچھی بہن، بیٹی، اور نند کے طور پر پیش کیا گیا ہے، لیکن حالیہ اقساط میں ان کی اداکاری کو ناظرین نے "حد سے زیادہ جذباتی" قرار دیا ہے۔

خاص طور پر ڈرامے کی 24 اور 25ویں قسط میں مایا خان کے جذباتی سینز کو ناظرین نے کچھ زیادہ ہی "ڈرامائی" محسوس کیا۔ سدرہ کے کردار میں، جب وہ اپنے بھائی مصطفیٰ کے گھر جاتی ہیں اور وہ ان سے ملنے سے انکار کرتا ہے، تو یہ جذباتی لمحات ناظرین کو کچھ زیادہ ہی محسوس ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ناظرین نے مایا خان کی اداکاری پر شدید تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا، "یہ مایا جب آنکھیں بڑی کر کے ہونٹ سکیڑتی ہے، بہت بری لگتی ہے!" جبکہ ایک اور نے کہا، "اس ڈرامے میں سب سے خراب اداکاری مایا کر رہی ہیں، کسی اور کو کاسٹ کیا ہوتا تو بہتر ہوتا۔"

یہ تنقیدیں اس وقت اور بڑھ گئیں جب ایک اور قسط میں، جہاں سدرہ اپنے والد کی بیماری پر بے جا جذباتی ہو گئیں، ناظرین نے طنزیہ کہا، "تمہارے والد ہسپتال میں ہیں، مرے نہیں جو تم اتنی اوور ایکٹنگ کر رہی ہو۔"

مایا خان کی اداکاری پر اس شدید ردعمل کے باوجود، 'کبھی میں کبھی تم' کی کہانی اور دیگر کرداروں کی مضبوط پرفارمنس نے ڈرامے کو ناظرین میں مقبول رکھا ہوا ہے۔

You May Also Like :
مزید