وقت سے پہلے سفید بال آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ ہیں. بالوں کو کالا کرنے کے لیے ہم ڈائی کا سہارا تو لے لیتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے کہ کیمیکل سے بھرپور ڈائی ہماری سر کی جلد کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں. تو آئیے اس مسئلے کا قدرتی حل آپ کو پیش کرتے ہیں.
بینگن ایسی سبزی ہے جس میں مختلف معدنیات اور وٹامنز کے ساتھ آئرن بہت زیادہ پایا جاتا ہے. یہاں تک کہ بینگن کو تھوڑی دیر بھی پانی میں ڈالو تو آئرن کی بھاری مقدار کی وجہ سے پانی کا رنگ سیاہ پڑ جاتا ہے. اسی وجہ سے ہم بینگن سے بالوں کو سیاہ کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں.
سب سے پہلے بینگن کو دھو کر کاٹ لیں اور ارنڈ کے تیل "کیسٹر آئل) میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں. اس کے بعد اگلے دن دونوں کو اتنا پکائیں کہ بینگن جل کر کالا ہوجائے. تیل کو چھان کر الگ کرلیں.
اس تیل کے مسلسل استعمال سے آپ کے بال ایک مہینے میں سیاہ ہوجائیں گے اور سر کی جلد میں خشکی یا دیگر انفیکشن بھی ختم ہوجائیں گے. بالزندگی بھر سفید نہیں ہوں گے.