موسم بدلتے ہی ہماری جلد سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے. چلو چہرے کا تو سب ہی خیال رکھتے ہیں لیکن ہر وقت استعمال ہونے والے ہاتھ پاؤں پر کم ہی لوگ توجہ دیتے ہیں. سردی میں ہاتھ پاؤں پھٹتے ہیں، سیاہ پڑ جاتے ہیں اسی لئے فرح اقرار، ڈاکٹر شائستہ لودھی سے کچھ ضروری ٹپس لینے ان کے کلینک چلی گئیں. ڈاکٹر شائستہ نے کیا بتایا؟ آئیے جانتے ہیں
ڈاکٹر شائستہ کہتی ہیں کہ پیروں کے تلوؤں پر پیٹرولیم جیلی لگائیں لیکن یہ اوپری حصے پر نہ لگائیں کیونکہ یہ جلد کو سیاہی مائل کرتا ہے۔
کوئی بھی موئسچرائزر پیروں پر لگائیں اور موزے پہن کر سو جائیں. یہ عمل بچپن میں ہماری مائیں یا نانیاں دادیاں کرتی تھیں اس کا رزلٹ بہت اچھا ہوتا ہے.
ہاتھوں کو خوبصورت رکھنے کے لئے بار بار موئسچرائزر کریں تاکہ یہ نرم رہیں. امونیم والا موئسچرائزر استعمال کریں.
ہاتھ اور پاؤں پر سن بلاک لازمی استعمال کریں یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے کے علاوہ چولہے کی تپش وغیرہ سے بھی محفوظ کرتا ہے۔