خشکی سے بچنے کے لیئے ویزلین لگاتے ہیں؟ تو ٹھہریں! اب جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لیئے ویزلین میں صرف یہ ایک چیز ملا کر لگائیں اور کمال دیکھیں

image

ہمارے یہاں سردیوں کے موسم میں سردی سے زیادہ خشکی ہوتی ہے، ہر کوئی ضرورت سے زیادہ خشک ہوتی جلد سے پریشان ہے جبکہ اس وجہ سے کچھ لوگوں کی جلد سے تو خون تک آنے لگتا ہے۔ ایسے میں سب سے مؤثر جو چیز ہے وہ ہے ویزلین (پیٹرولیم جیلی)۔

لیکن آج ہم آپ کو پیٹرولیم جیلی استعمال کرنے کی ایک الگ ٹپ بتائیں گے، جس سے نہ صرف جلد کی خشکی ختم ہوگی بلکہ آپ کی جلد نرم، ملائم، جوان اور خوبصورت نظر آئے گی۔

خشک جلد کے لیئے ویزلین میں کیا ملا کر لگائیں؟

٭ سب سے پہلے ایک چھوٹی پیالی میں 1 چمچ ویزلین اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر اسے خوب مکس کرلیں۔

٭ اسکے بعد اس میں 1 چمچ دودھ شامل کر کے مزید مکس کریں، تا کہ وہ کریمی شکل میں آجائے۔

٭ اب رات کو سونے سے پہلے اسے ہاتھوں اور پیروں پر لگا کر تھوڑا مساج کریں اور اگلی صبح اٹھ کر دھو لیں۔

٭ اگر آپ اسے رات بھر لگا کے نہیں سونا چاہتے تو شام میں لگا کر پلاسٹک کے دستانے پہن لیں تا کہ نمی سے جلد نرم ہو سکے، پھر 4 سے 5 گھنٹوں کے بعد اسے دھو لیں۔

٭ اس کے استعمال سے آپ کی جلد کے مردہ خلیئے ختم ہوجائیں گے اور اسکن تر و تازہ اور ملائم ہوجائے گی۔

You May Also Like :
مزید

Vaseline Tip For Soft And Beautiful Hand

Vaseline Tip For Soft And Beautiful Hand - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Vaseline Tip For Soft And Beautiful Hand. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.