شادی سیزن اس وقت عروج پر ہے جس کی وجہ سے گلی محلے کے پارلرز میں بھی کافی رش رہتا ہے. خواتین خوبصورت نظر آنے کی دھن میں بغیر سوچے سمجھے پیسے اڑا رہی ہیں جبکہ بیوٹی پارلرز کی دی گئی میک اپ والی خوبصورتی صرف ایک بار منہ دھوتے ہی اتر جائے گی. اس کے بجائے ایسا طریقہ کیوں نہ بتائیں جو سستا بھی ہے اور اس کا رزلٹ بھی 100 فیصد ہے.
ٹماٹر گھروں میں استعمال ہونے والی بظاہر عام سی سبزی ہے مگر یہ خوبصورتی کا خزانہ بھی چھپائے ہے. اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے یہ عام جلد کے علاوہ ایکنی اور چکنائی والی جلد کے لئے بھی بہترین ہوتا ہے
ٹپ:
ٹماٹر کو آدھا کاٹ لیں اور دہی میں ڈبو کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں سادے پانی سے چہرہ دھو کر چہرہ اچھی طرح پونچھ لیں.
ٹماٹر کے گودے میں دو چمچ دہی ملا کر اسے ماسک کی طرح بھی لگایا جاسکتا ہے. اس ماسک کے استعمال سے ایکنی، چکنائی کا خاتمہ ہوگا، رنگت فوری نکھرے گی اور چہرے پر گلابی چمک آئے گی.