ڈاکٹر بلقیس نے ٹماٹر سے فیشل کا ایسا طریقہ بتایا ہے جس سے ملنے والا گلو پارلر سے کرائے گئے ہزار وں روپے کے فیشل سے بھی نہیں ملتا،توچلیں آپ کو بھی ڈاکٹر بلقیس کا ٹماٹر سے پارلر سے بھی زبردست رزلٹ کا آسان طریقہ بتاتے ہیں ۔ٹماٹر میں وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو جلد سے داغ دھبے دور کرنے اور جلد کو چمک عطا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹر بلقیس کے اس فیشل میں سب سے پہلے کلینزنگ کی جاتی ہے ، کلینزنگ کیلئے ٹماٹر کا چھلکا اتار کر اور بیج نکال کر اس کی پیوری بنالیں،اس میں 1 چمچ خشک دودھ ملا لیں اور کلینزنگ کرلیں، اس سے آپ کے چہرے پر موجود میل بالکل صاف ہوجائے گی اور آپ کا چہرہ کھلاکھلا نظر آئے گا۔
اس کے بعدآتا ہے اسکربنگ، رات بھر بھیگی ہوئی خشخاش کو پیس لیں۔ ایک چمچ پسی ہوئی خشخاش، ایک چمچ چینی اور ٹماٹر کا رس ملا لیں،توآپ کا بہترین اسکرب تیار ہوگیا ہے۔
اس اسکرب کے بعد آتا ہے،ماسک ایلوویرا جیل ایک چمچ، اسپغول کی بھوسی ایک چمچ اور 1 چمچ ٹماٹو کی پیوری ملا کر ماسک بنائیں،اور زبردست نتائج کیلئے اس کو کچھ دیر چہرے پر لگارہنے دیں۔۔ پھر ہٹادیں۔
اب چلتے ہیں مساج کریم کی طرف،اس فیشل میں مساج آخری اسٹیپ میں کیا جاتا ہے۔مساج کریم کے لئے 2 چمچ دہی، 2 چمچ خشک دودھ اور 2 چمچ ٹماٹو پیوری ملائیں اور اس سے مساج کریں۔آپ کو یہاں تک آتے رزلٹ دیکھ کر خود پر یقین نہیں آئے گا۔
آخر میں اسپرےکرنا ہے۔عرق گلاب 50 ملی لیٹر اور ٹماٹر کا رس 50 ملی لیٹر اور ایلو ویرا جیل بھی 50 ملی لیٹر ملا کر اسپرے بوتل میں بھر لیں ۔اس اسپرے کو چہرے پر چھڑک کر ہلکا مساج کریں ۔اپنے چہرے کی خوبصورتی۔۔ رونق اور شائن دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائینگے۔