پریانکا چوپڑا بیسن میں کیا چیز ملا کر چہرے پر لگاتی ہیں؟ ملکہ حسن نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

image

مشہور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نام سے کون واقف نہیں. اداکاری میں آنے سے پہلے وہ عالمی ملکہ حسن کا تاج پہن چکی تھیں اور آج کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے حسن اور خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس بات کا کریڈٹ پریانکا گھر میں بنے ہوئے بیسن کے ماسک کو دیتی ہیں. تو کیوں نہ آج آپ بھی یہ ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں اور پائیں ملکہ حسن جیسی خوبصورتی.

اس ماسک کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے دو چمچ بیسن، دو چمچ دہی، آدھا لیموں کا جوس، تھوڑا سا عرق گلاب اور ایک چٹکی ہلدی. ان تمام اجزاء کو مکس کر کے پیسٹ بنا لیں.

چہرہ دھو کر اس پر یہ ماسک لگائیں اور پھر بولنے یا ہلنے جلنے سے گریز کریں. 20 سے 30 منٹ میں ماسک اچھی طرح خشک ہوجائے گا تو ہاتھوں کو نم کر کے ماسک کو ہلکے سے رگڑتے ہوئے ابٹن کی طرح اتار لیں.

بیسن ایک قدرتی ایکسفولیئٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو جلد کے مردہ خلیات یہاں تک کہ چہرے کے روئیں کو بھی دور کرتا ہے، جبکہ دہی جلد کو نمی بخشتی ہے اور نرم و ملائم بناتی ہے۔ ہلدی اینٹی سوزش خصوصیات سے مالا مال ہے جو چہرے سے دانے ختم کرنے کے علاوہ رنگت نکھرتی ہے اور عرق گلاب چہرے کو تازگی بخشتا ہے.

You May Also Like :
مزید

Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy

Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Priyanka Chopra Shared Besan Face Mask Remedy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.