ملتانی مٹی پاکستان میں پائی جانے والی ایک عام مگر قیمتی مٹی ہے، جس کے بے شمار فائدے ہیں خاص کر جلد کے معاملے میں یہ ایک بہترین اجزاء ہے۔
ملتانی مٹی کا استعمال زیادہ تر گرمیوں کے موسم میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی اور خشک ہے، یہ جلد پر آںے والی اضافی چکنائی کو دور کرنے کے لیئے سب سے مؤثر ہے۔
لیکن کیا آپ کے استعمال کے مزید فائدے جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آض ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ملتانی مٹی کے حیرت انگیز فوائد:
۔ ملتانی مٹی چہرے کی اضافی چکنائی کو دور کر کے چہرے کو صاف و شفاف بناتی ہے۔
۔ ملتانی مٹی چہرے کے کھلے مسام کو گہرائی سے صاف کرتے ہوئے ایکنی آنے سے بچاتی ہے۔
۔ ملتانی مٹی اضافی سیبم اور تیل کو صاف کرتی ہے کیونکہ یہ جراثیم کش خصوصیات رکھتی ہے۔
۔ دھوپ سے ہونے والی جلن، جلد کے دانوں اور انفیکشن کے علاج میں موثر کولنگ ایجنٹ کے طور پہ کام کرتی ہے۔
۔ ملتانی مٹی بلیک ہیڈز/وائٹ ہیڈز، داغ دھبے، فریکلز، پمپل/مہاسوں کے دھبوں کو دور رکھنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیۓ ملتانی مٹی بہت مفید ہوتی ہے۔
۔ ملتانی مٹی کا استعمال جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے لیۓ بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ بالوں کی گرمی کو نمی کو کنٹرول کرتی ہے۔