ج ہم آپ کو گرتے بالوں کی روک تھام کے لیئے تیز پتے اور لونگ کا ایک نہایت ہی بہترین تیل بنانا سکھائیں گے جو کہ آپ کے بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنائے گا اور ان کی کھوئی ہوئی چمک لوٹائے گا۔
تیز پات اور لونگ کا تیل:
۔ سب سے پہلے 20 تیز پتوں کو لے کر اسے مشین میں پیس لیں
۔ پھر 1 چمچ لونگ لیں اور اسکو بھی الگ سے پیس لیں
۔ اب ان دونوں کو ایک کانچ کی برنی میں ڈال کر اس میں 200 ملی لیٹر زیتون کا تیل شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن لگا دیں
۔ اس برنی کو تولیہ میں لپیٹ کر 1 دن کے لیئے رکھ دیں
۔ اگلے دن تیل کو مکس کرکے چھان لیں اور اس میں 1 وٹامن ای کی ٹیبلٹ شامل کریں