اپنی عمر سے 20 سال کم نظر آتی ہیں ۔۔ انڈونیشیا کی عورتیں اتنی خوبصورت کیوں ہوتی ہیں؟ جانیئے ان کی خو بصورتی کا راز

image

کہتے ہیں اگر دل جوان ہو تو انسان کبھی بوڈھا نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا کی خواتین 40 سال کی ہونے کی باوجود بھی 25 سالہ نظر آتی ہیں، آخر یہ لوگ ایسا کیا کرتے ہیں جو ان کی جوانی کبھی ڈھلتی ہی نہیں۔

آیئے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں انڈونیشیا کی عورتوں کی کم عمری اور خوبصورتی کا راز، تاکہ ان کی خوبصورتی اور دیرپہ جوانی کا روز جان کر آپ بھی ان کی طرزِ زندگی اپنا کر خود کو برسوں تک جوان رکھ سکیں۔

انڈونیشیا کی عورتوں کی خوبصورتی کا راز

• چاول کا آٹا

انڈونیشیا کی عورتیں چاولوں کے آٹے اور پانی سے چہرے سمیت پورے جسم کا فیشل اور مساج کرتی ہیں، وہ اسکرب بنا کر استعمال کرتی ہیں جس میں، چاول کا آٹا، ہلدی، دارچینی پاوڈر، صندل پاؤڈر، بادام اور ادرک پیس کا ملایا جاتا ہے اور پھر اس سے پورے جسم کا اسکرب کیا جاتا ہے جس سے ان کی جلد جوان رہتی ہے۔

• اسٹریچ مارکس

ا نڈونیشیا کی عورتیں شادی سے قبل اور بعد میں ایک ایسا ماسک استعمال کرتی ہیں جس میں چاول کا آٹا اور ادرک کی جڑ جیسی ایک جڑی بوٹی شامل کی جاتی ہے جو کہ ان کے پیٹ کی جلد کو لچکدار بناتی ہے۔

• جلد کے لئے پپیتے اور اس کے بیجوں کا استعمال

انڈونیشیا کی عورتیں اپنی جلد کو چمکدار اور نکھرا ہوا بنانے کے لئے پپیتے کو پیس کر براہِ راست یا دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگاتی ہیں اور اس کے بیجوں کو گرینڈ کر کے بالوں پر لگاتی ہیں جس سے ان کے بال لمبے گھنے، چمکدار، کالے اور خوبصورت ہوتے ہیں۔

• بکری کے دودھ سے نہانا

انڈونیشیا کی خواتین بکری کے دودھ سے نہاتی ہے اور اس کے دودھ میں 30 منٹ تک خود کو بھگوئے رکھتی ہیں جس سے ان کی جلد نرم و ملائم سفید اور خوبصورت ہوتی ہے۔

• مالش اور مساج

انڈونیشیا کی خواتین ہر ہفتے میں ایک بار پورے جسم کا مساج اور ہر ہفتے میں کم سے کم دو بار سر کا مساج کرتی اور کرواتی ہیں یہی ان کی جوانی اور خوبصورتی کا راز ہے یہ بالوں میں ایواکاڈو ہئیر ماسک لگاتی ہیں، کندھوں، گردن اور کمر کا مساج کرواتی ہے، مینی کیور اور پیڈی کیور کرواتی ہیں جس سے یہ دیرپہ جوان اور بڑھاپے میں بھی خوبصورت اور اپنی عمر سے 20 سال کم نظر آتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Indonesian Woman's Beauty Secret

Indonesian Woman's Beauty Secret - Read the best tips, tricks & totkay of Beauty Tips. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Beauty Tips. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Beauty Tips. So, just read the informative content on Indonesian Woman's Beauty Secret. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.