پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل عائزہ خان کا ہر نیا انداز مداحوں کو حیران کر دیتا ہے، لیکن اس بار ان کا کاسنی لباس ایسا جچا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
اپنی خوبصورتی اور فیشن سینس کے لیے مشہور عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے رمضان شو میں ایک ایسے لباس کا انتخاب کیا جو انہیں کسی عربی شہزادی کی طرح پُروقار اور دلکش بناتا نظر آیا۔
عائزہ خان نے اپنی روایتی قمیص شلوار یا ٹراؤزر کے بجائے منفرد کٹ اور اسٹائل کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا کاسنی رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ یہ جوڑا کریپ فیبرک سے تیار کردہ لیئرڈ شرٹ اور اسٹائلش اسٹریٹ اسکرٹ پر مشتمل تھا، جس کا جدید ڈیزائن ہر فیشن کے دلدادہ کو متاثر کر گیا۔
یہ شاہکار مشہور فیشن برانڈ "سوننیا مناہل" کا تھا، جو آفیشل ویب سائٹ پر اصل میں مجنٹا رنگ میں موجود ہے، مگر عائزہ خان نے اسے خاص طور پر کاسنی رنگ میں منتخب کیا، جو ان پر بے حد جچا۔

اس منفرد لباس کے ساتھ عائزہ نے میچنگ اسکارف سر پر سیٹ کیا، جس سے ان کے انداز میں عربی شہزادیوں جیسا ٹچ آگیا۔ ان کے چمکتے دمکتے گلاس اسکن میک اپ نے اس حسین لُک کو مزید نکھار دیا۔

یہ شاہکار لباس 21 ہزار روپے کا ہے، مگر اس میں اسکارف شامل نہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ایک انتہائی نفیس، نِگوں جڑا چھوٹا سا ہینڈ بیگ اٹھایا، جو مشہور برانڈ "وارپ" کا تھا اور اس کی قیمت 31 ہزار 500 روپے تھی۔