"تلخیاں"

¶ بچپن میں اگر ماں مر جائے تو آسمان روتا ہے۔اور باپ مر جائے تو جہان ساتھ چھوڑ دیتا ہے۔

¶ زندگی اور موت ریل کی پٹریوں کی مانند ہیں۔ الگ رہ کر بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ مگر جب مل جائیں تو جدا ہو جاتی ہیں۔

¶ کوئ بچہ اپنی مرضی سے کسی فقیر کے ہاں پیدا نہیں ہوتا۔ مگر امیر اپنی پیدائش کو بھی اپنا حق سمجھتا ہے۔

¶ لڑکی کو پیدا کرنے والا رب ہے اور اس کی پیدائش پر غم کرنے والا کم ظرف ہے۔

¶ بھوک سے مر جانے والا ہر کسی کو نظر آتا ہے مگر جو شرم سے مر جاتا ہے اس کو کوئی نہیں جانتا۔

¶ غصے کی آگ دماغ سے داخل ہو کر زبان سے نکلتی ہے۔

¶ اللّٰہ انسان کی بے شمار غلطیوں کو سچی توبہ سے معاف کر دیتا ہے مگر وہی انسان کسی کی زرا سی غلطی پر اسکا گریبان چاک کر دیتا ہے۔

¶ گھڑی وقت بتانے کا نہیں دراصل وقت گزر جانے کا پتہ دیتی ہے۔

¶ کسی غریب کی کمائی میں اسکا خون پسینہ شامل ہوتا ہے۔لیکن اکثر دولت مندوں کی کمائی میں دوسروں کا خون پسینہ ہوتا ہے۔

¶ شادی ایک جوا ہے جسکی ہارجیت میاں بیوی کے ہاتھوں میں ہوتی ہے۔

¶ رب ایک ساتھ سب بندوں کی سنتا ہے اور ہم سب ملکر بھی ایک رب کی نہیں سنتے ہیں

ام بلال
About the Author: ام بلال Read More Articles by ام بلال: 15 Articles with 25293 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.