اکثر لوگ نماز پڑھتے اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتے ہیں۔

اکثر لوگ نماز پڑھتے اور اٹھنے سے پہلےجائے نماز کو ایک کونے سے موڑ دیتے ہیں۔

اور ایسا کرنے والے عالم
غیر عالم سب ہی ہیں
"وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟؟؟؟؟؟"

تو اکثر غیر عالم ساتھیوں نے وہی جواب دیا جو ہم اپنی نانیوں، دادیوں سے سنتے آئے ہیں کہ
"جناب!اگر کونہ نہ موڑو تو شیطان نماز پڑھنے لگتا ہے۔۔۔!!!"

جو ایسا کرتے ہیں، وہ ویسے تو کوئی دلیل سے جواب نہیں دیتے،
بس مسکرا کر رہ جاتے ہیں،
مگر حیرت یہ ہے کہ آئندہ ایسا کرنا بھی نہیں چھوڑتے
کتنی عجیب بات ہے ناں۔۔!!
وہ شیطان جو ایک سجدہ کرنے کو تیار نہ ہوا،
وہ بھلا کیوں نماز پڑھنے لگا؟؟؟

اِسی لیے تو وہ راندھا درگاہ کر دیا گیا اور اگر چلیں فرضِ محال ایک منٹ کو مان بھی لیتے ہیں کہ وہ نماز پڑھتا بھی ہے تو یہ تو اچھی بات ہے،
پڑھنے دیں۔۔!!

ایسی کتنی ہی سینہ بہ سینہ تہمات ہمارے آباو اجداد سے چلتے چلتے ہم تک پہنچتی ہیں۔
جن میں سے کسی کو بھی تاریخ اسلام میں کوئی اہمیت حاصل نہیں ہے،
لیکن افسوس ہے کہ وہ ہمارے مسلم گھرانوں میں بڑی شدت سے اپنائی جاتی ہیں۔
مثلاً۔۔!!!

*رات کو جھاڑو نہ دو,
"گھر خالی ہو جائے گا*"

*قینچی خالی نہ چلاؤ-
"جھگڑا ہوگا"*

*خالی جھولا نہ جھلاو-
"بچہ نہیں ہوگا یا نومولود بچے کو نقصان ہوگا"*

*جھاڑو سے نہ مارو-
"سوکھے کی بیماری ہو جائے گی"*

*چوکھٹ پر بیٹھ کر کھانا نہ کھاؤ-
"مقروض ہو جاؤ گئے"*

وغیرہ وغیرہ---

(جب کہ دین اسلام ، قران و حدیث میں ایسی تہمات کا کہیں ذکر نہیں ملتا)
ہمیں چاھیے کہ ہم الله سے رہنماہی مانگیں اور اپنے گھروں کو دِین محمد صلی الله علیہ وسلم کی تعلیمات سے آراستہ کریں۔
ان شاء الله
نہ کہ تہمات کو اپنا کر خوامخواہ اپنی آخرت خراب کریں۔

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 271991 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.