بری نگاہیں

آپ نے کبھی بلب کو غور سے دیکھا ہے۔
سوئچ آن کرتے ہی بلب روشن ہو جاتا ہے۔

یہ روشنی کہاں سے آتی ہے؟
بلب کے اندر ایک فیلامینٹ ہوتا ہے۔ اصل روشنی وہی دیتا ہے۔

فیلامینٹ کے گرد کانچ کا بنا بلب ہوتا ہے جو اصل میں روشنی کا حجاب ہے۔
فیلامینٹ روشنی کا تاج سر پر رکھ کر اندھیرے کو فتح کرکے حکومت کرتا ہے۔
پروانے بے چارے اس روشن تاج کے دیوانے ہیں‘ دوڑ دوڑ کر جاتے ہیں اور کانچ کے بلب سے ٹکرا کر گر پڑتے ہیں۔

ٹھیک اسی طرح عورت کا چہرہ اس کا روشن تاج ہے اور مرد کی بری نگاہیں اس روشن تاج کے دیوانے ہوتے ہیں۔

پس جو عورتیں چہرے کا پردہ کرتی ہیں اور حجاب لیتی ہیں ان کی حجاب سے بھی مردوں کی بری نگاہیں ٹکراکر پاش پاش ہو جاتی ہیں۔

Muhammad Ajmal Khan
About the Author: Muhammad Ajmal Khan Read More Articles by Muhammad Ajmal Khan: 95 Articles with 62352 views اللہ کا یہ بندہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی محبت میں اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی باتوں کو اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سیکھنا‘ سمجھنا‘ عم.. View More