کراچی کے تعارف کا ایک خوبصورت انداز

گریفٹی آرٹ یا دیواروں کو تصویروں سے سجانے کا فن گزشتہ کچھ برسوں سے کراچی میں بھی نظر آنے لگا ہے۔ اس فن کو فروغ دینے کا مقصد شہر کی دیواروں کو صاف ستھرا کرنا اور شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانا ہے۔ شہر میں کئی مقامات پر دیواروں کو خوبصورت تصویروں سے سجایا گیا ہے۔ان علاقوں میں ایم اے جناح روڈ، کیماڑی ، نمائش چورنگی ، کینٹ اسٹیشن وغیرہ شامل ہیں۔ان جگہوں پر بنائی گئی تصاویر بہت خوبصورت ہیں ۔ ان تصاویر میں پاکستان کے مشہور زمانہ ’’ ٹرک آرٹ‘‘ کی جھلک نظر آتی ہے۔
 

image


گو کہ یہ ساری ہی تصاویر بہت اچھی ہیں لیکن ہم خصوصی طور پر صدر میں واقع سینٹ پیٹرک چرچ کے سامنے والی دیواروں پر بنائی گئی تصاویر کی بات کریں گے۔ ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ محض تصاویر نہیں ہیں بلکہ تصاویر کے ذریعے کراچی کا ایک تعارف پیش کیا گیا ہے۔ دوسری خاص بات یہ کہ یہ تعارف اردو قاعدے کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔یہ ایک بہت خوبصورت کاوش ہے اور دیکھنےوالوں کو بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔ اگر آپ کو کبھی اس طرف جانا ہو توان گلیوں میں ضرور جایئے گا اور یہ خوبصورت قاعدہ ضرور دیکھیے گا۔
 

image

image


یہاں ہم اس کی کچھ تصاویر آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ ساری تصاویر پیش نہ کرنے پر معذرت قبول کیجیے، لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم یہاں کی تصاویر بنانے لگے تو تین مشکلات پیش آئیں۔ ایک تو اس سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت کے باعث تصویر بنانا مشکل تھا، جیسے ہی ہم کلک کرتے اسی وقت کوئی گاڑی ، کو موٹر سائیکل کیمرے کے سامنے آجاتی۔ دوسری بات یہ کہ چرچ کے ساتھ واقع اسکول کی گاڑیاں دیوار کے ساتھ کھڑی تھیں جس کے باعث کئی تصاویر ان گاڑیوں کے پیچھے چھپ گئیں جب کہ تیسری وجہ کا تعلق ہمارے خوف سے تھا۔ خوف یہ کہ یہ حساس علاقہ تھا، ہمیں ڈر تھا کہ کہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان ہمیں مشکوک سمجھ کر دھر نہ لیں اس لیے جتنی تصاویر لے سکتے تھے اسی کو غنیمت جان کر ہم نے باقی تصاویر کو چھوڑ دیا۔
 

image

image


اب ان تصاویر کو دیکھیے اور ان کے فنکاروں کے فن کی داد دیجیے۔ یہ تصاویر نہیں بلکہ دراصل کراچی کی تاریخ یا انسائیکلو پیڈیا بھی ہے۔
 

image

image

image
YOU MAY ALSO LIKE:

If there’s a revolution taking place in the country, it is perhaps on the walls of Karachi. Various artists have come together to replace hateful, political and religious graffiti with colourful art and messages of peace.