نبوت و رسالت

عام طور پر نبی اور رسول یہ دونوں لفظ ایک ہی معنی میں بولے اور سمجھے جاتے ہیں، البتہ نبی اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لئے وحی دے کر بھیجا ہو اور رسول اس ہستی کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نئی شریعت دے کر مخلوق میں مبعوث کرتا رہا تاکہ وہ لوگوں کو اس کی طرف بلائے۔
:: شرح المواهب اللدنية، 4 : 286

سابقہ انبیاء کرام کی رسالت مخصوص قوموں، علاقوں کے لئے اور ان کے حالات کے تقاضوں کے مطابق تھی جبکہ نبوت و رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تخلیق آدم سے قیامت تک کی ساری مخلوق کے لئے ہے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے
’’آپ فرما دیجئے کہ اے لوگوں! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں۔

آقائے نامدار مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان اقدس ہے۔ مجھ سے پہلے ہر نبی خاص طور پر اپنی ہی قوم کی طرف بھیجا گیا لیکن میں تمام انسانوں کے لئے نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
:: بخاری شریف،1 : 128، رقم : 328

حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ روایت سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤ ف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ ’’میں اللہ تعالیٰ کے ہاں (اس وقت بھی) ام الکتاب میں خاتم النبیین تھا جب آدم ابھی خمیر سے پہلے مٹی میں تھے۔
:: مسند امام احمدبن حنبل، 4 : 128
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1382116 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.