کرکٹ کا کھیل پاکستانیوں کے لیے جوش و جذبے کا کھیل
ہے.ہماری قوم کے چھوٹے سے بچے سے لے بزرگوں تک اس کھیل کی مقبولیت ہے.کرکٹ
شائقین کو کرکٹ ورلڈ کپ کا بےصبری سے انتظار ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ
کونسل کی جانب سے ہر پانچ سال بعد منعقد کیا جاتا ہے.پچھلے کچھ عرصے میں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں کافی تبدیلیاں کی ہیں لیکن اس بار
ورلڈ کپ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گروپ اسٹیج کا خاتمہ کر دیا ہے.
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چند روز قبل ورلڈ کپ ٢٠١٩ کے فکسچر کا علان کیا ہے
جس میں گروپ اسٹیج کو ختم کر دیا گیا ہے.دراصل اس بار ورلڈ کپ جس طرز سے
کھیلا جاۓ گا وہ ١٩٩٢ کے ورلڈ کپ کا طرز ہو گا.انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ
کے کھیل کو دلچسپ بنانے کے لیے تبدیلیاں کرتی رہتی ہے.اس تبدیلی پر کرکٹ
شائقین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے.کچھ شائقین اس طرز کی ورلڈ کپ میں
واپسی سے خوش ہیں اور کچھ اس پر ناخوش دکھائی دیتے ہیں.
اب اگر بات کریں اس طرز کی تو معاملہ کچھ یوں ہو گا کے ورلڈ کپ میں شامل ہر
ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ شروع میں میچ کھیلے گی پھر ان میں سے ٹاپ 4 پوزیشن
والی ٹیمیں سیدھا سیمی فائنل اسٹیج میں پہنچ جائیں گی.4 سے زیادہ ٹیموں میں
برابری کی صورت میں معاملہ این-آر-آر یا بونس پوانٹ سے حل کیا جائے گا.بیچ
میں سپر ٦ یا سپر ٨ جیسی کوئی اسٹیج نہیں ہو گی یعنی ہر ٹیم کو سیمی فائنل
میں جگہ بنانے کے لیے پہلی اسٹیج میں ہی ٹاپ 4 میں جگہ بنانی ہو گی باصورت
دیگر ٹاپ 4 سے نیچے تمام ٹیموں کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کر دیا جائے گا.
کیوں کہ یہ ورلڈ کپ ١٩٩٢ کی طرز کا ہو گا اور پاکستان اس ورلڈ کپ کا وننر
تھا اس لیے پاکستان کرکٹ شائقین اس تبدیلی سے کافی خوش نظر آرہے ہیں.ورلڈ
کپ ٢٠١٩ کا آغاز ٣٠ مئی ٢٠١٩ سے ہو گا جس کی میزبانی برطانیہ اور ویلز کریں
گے.پاکستان نے ٢٠١٧ میں چیمپئنز ٹرافی بھی اسی وینیو سے جیتی تھی جو کے
ھمارے لیے ایک اور خوش ائند بات ہے.دنیا کی ہر ٹیم کی نظریں اس وقت ورلڈ کپ
پر جمی ہوئیں ہیں ہر ٹیم اس کے لئے محنت کر رہی ہے.پاکستان کو ورلڈ کپ جیتے
کافی لمبا عرصہ بیت چکا ہے اور ١٩٩٢ کا ورلڈ کپ ہمارا اکلوتا ورلڈ کپ ہے.
جبکہ ہمارا روایتی حریف بھارت ٢٠١١ میں دوسرا ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا
ہے.ورلڈ کپ کا محض طرز بدلنا تو ہمیں جیت سے ہمکنار نہیں کروا سکتا لیکن
ذہنی طور پر اس طرز سے پاکستانی کھلاڑیوں کو کافی بوسٹ اپ کیا جا سکتا ہے.
موجودہ نیوزیلنڈ کے دورے سے ہماری ون ڈے ٹیم کی کافی خامیاں سامنے آئی ہیں
اگر ان خامیوں پر توجہ نہ دی گئی تو ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم مشکلات کا شکار
ہو سکتی ہے.پاکستان ٹیم ورلڈ کپ ٢٠١٩ میں اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف
٣١ مئی ٢٠١٩ کو کھیلے گی.امید ہے کے ورلڈ کپ کی یہ تبدیلی پاکستان ٹیم کے
لئے حقیقت میں خوش آئند ثابت ہو.
|